چیمپئنزٹرافی:آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

0
15

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی میں شرکت کےلئےآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم دودستوں میں پاکستان پہنچی،پہلےدستےمیں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اور اسپورٹ اسٹاف پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچاتھا،جبکہ دوسرادستہ 15 کھلاڑیوں پرمشتمل لاہورمیں لینڈکیا۔
آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔جبکہ 25فروری کوراولپنڈی سٹیڈیم میں آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،آسٹریلیا اپنا آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply