
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نےافغانستان کو 107رنزکےبڑےمارجن سےشکست دےکرایونٹ کافاتحانہ آغازکیاہے۔
کراچی کےبینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےتیسرےاورگروپ بی کےپہلےمیچ میں جنوبی افریقہ اورافغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، پروٹیز نےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 50اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر316رنزکاہدف دیا، جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 107 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
افغانستان کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں افغانستان کی ٹیم کاآغازمایوس کن رہا،افغان ٹیم کے50 سکورتک 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،پھررحمت شاہ نےذمہ داری کامظاہرہ کرتےہوئےٹیم کوکچھ سہارادیا،مگراُن کےساتھ دوسری جانب کوئی کھلاڑی نہ ٹک سکا۔افغانستان کے رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغان ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 107 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ کےکگیسو ربادا نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی،جبکہ رویان ملڈراورلیونگی نگیٹی نے2،2شکارکیے،مارکو جانسن اور کیشو مہاراج نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی جانب سےاننگزکاآغاز ریان ریکیلٹن اور ٹونی ڈی زورزی نے کیا پروٹیز کوپہلانقصان ٹونی ڈی زورزی کی صورت میں اٹھاناپڑاجب وہ28 کے مجموعےپر11رنزبناکرمحمد نبی کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوگئے۔پھرجنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا باوُوما میدان میں آئے اورانہوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔
ریان ریکیلٹن اورٹمباباؤومانےٹیم کوسہارادیا،ٹمباباؤوما 157کے مجموعے سکور پر 58رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔راسی وان ڈیر ڈوسن کریزپرآئےان کے آنے کےبعدریان ریکیلٹن 201کے مجموعےپر101 رنزبنا کر وکٹ گنوابیٹھے۔ایڈن مارکرم گراؤنڈمیں آئے۔راسی وان ڈیر ڈوسن 258 کے مجموعے پر 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اُن کےآؤٹ ہونےکےبعدڈیوڈ ملرکریزپرآئےوہ زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکے299 کے مجموعے پر 14رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔پھر مارکو جانسن میدان میں آئےوہ عظمت اللہ عمرزئی کی گیندپربغیرکھاتہ کھولے صفرپرآؤٹ ہوکرپویلین واپس لوٹ گئے ۔
ایڈن مارکرم اورویان ملڈرنے ناقابل شکست اننگزکھیلی ،ایڈن مارکرم 36 گیندوں پر52رنزبناکرناٹ آؤٹ رہےجبکہ ملڈرنے6گیندوں پر12 رنزبنائے۔
افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے ایک ، ایک کھلاڑی کاشکارکیا۔
ٹاس:
قبل ازیں جنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا باوُوما نےافغانستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
افغانستان کا اسکواڈ:
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ ٹیم میں شامل جبکہ حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی بھی اسکواڈ کاحصہ اور راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:
ریان ریکیلٹن، ٹونی ڈی زورزی، ٹمبا باوُوما (کپتان)، راسی وان ڈیر ڈوسن ٹیم کاحصہ جبکہ ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن اسکواڈ میں شامل اور کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی ٹیم میں شامل ہیں۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنزسےشکست دی جبکہ چیمپئنزٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگا ایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:بھارت کےہاتھوں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست
فروری 20, 2025چیمپئنزٹرافی:افتتاحی میچ میں پاکستان پرجرمانہ عائد
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں دھنداندھادھند،حدنگاہ میں کمی ،موٹرویزبند
جنوری 17, 2025 -
کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں کمی
اکتوبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔