چیمپئنزٹرافی:بھارت کاپاکستان آنےسےانکار،پی سی بی نےآئی سی سی کوخط لکھ دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےبھارت کےچیمپئنزٹرافی پاکستان میں نہ کھیلنےپرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھاجس میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےچیمپئنزٹرافی پاکستان میں کرانےپرہی زوردیاہے،اورچیمپئنزٹرافی بارےحکومت کےموقف سےبھی آگاہ کیا۔
خط میں پی سی بی نےبھارت کےچیمپئنزٹرافی پاکستان میں کھیلنےسے انکار پر وجوہات طلب کی ہیں۔پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دے۔
واضح رہےکہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
اس کےبعدبھارتی میڈیامیں یہ دعویٰ سامنےآیاتھاکہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کردیا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ
اکتوبر 10, 2024 -
دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا
مئی 28, 2024 -
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔