
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےدوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دےدی۔
دبئی کےسٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےدوسرےمیچ میں بنگال ٹائیگراور بھارتی سورمامدمقابل تھے،بنگلہ دیش نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےبھارت کو 229 رنز کا ہدف دیاجبکہ بھارت نے 229 رنز کا مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں بھارتی ٹیم کی جانب سےاننگزکاآغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کوبڑاسکورفراہم کیا، 69 رنز کے مجموعے پر کپتان روہت شرما 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پھرویرات کوہلی میدان میں آئےانہوں نےجارحانہ اندازاپنایااور112کےمجموعےپرصرف 22رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
شریاس ایئربھی صرف 15 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےاورپھراکشرپٹیل بھی زیادہ دیر کریزپرٹھہرنہ سکے،وہ صرف8رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔ جبکہ اوپنر شبمن گل نے 101 رنز اور کے ایل راہوال نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
میگاایونٹ کے میچ میں بھارت نے 229 رنز کا مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
میگاایونٹ میں بنگلہ دیش کاآغازمایوس کن رہا ،شروع میں ہی بنگال ٹائیگرکی 2وکٹیں گرگئیں ،اوپنر سومیاسرکارمحمدشامی کاشکاربنےجبکہ کپتان نجم الحسن شانتو کو ہرشت رانا نے پویلین کی راہ دیکھائی، بنگلادیش کے دونوں کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پھر مہدی حسن میرازبھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکے ،26کے مجموعے پر 3کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔توحید ہردوئےمیدان میں آئے۔
پھر تنزید حسن بھی 35کےمجموعےپر25رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ مشفق الرحیم بھی کریزپرآتےساتھ ہی بغیرکھاتہ کھولےواپس لوٹ گئے۔پھربنگلہ دیش کے کھلاڑی جیکر علی اورتوحید ہردوئےنےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا دونوں نے تقریباً154رنزکی شراکت داری سےٹیم کوسہارادیا۔جیکر علی 189کے مجموعے پر68رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔رشاد حسین بھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکےوہ 214کےمجموعےپر صرف18 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔تنظیم حسن نےمیدان سنبھالہ مگروہ بغیرکھاتہ کھولےہی واپس پویلین لوٹ گئے۔پھرتسکین احمد بھی صرف 3سکوربناکر228کےمجموعےپروکٹ گنوابیٹھے۔توحید ہردوئے نےون ڈےکیرئیرکی پہلی سنچری سکورکی وہ بھی آخرکارآؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی جانب سےمحمدشامی نے53رنزدےکر5کھلاڑیوں کاشکارکیا،ہرشیت رانانے3آؤٹ کئےاکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس:
قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کےکپتان نجم الحسین شانتونےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
بنگلادیش ٹیم:
کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن شامل تھے۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی ٹیم کاحصہ تھے۔
یادرہےکہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیکر اہم جیت کیساتھ ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگاایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:افتتاحی میچ میں پاکستان پرجرمانہ عائد
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب کیلئےروانہ
اکتوبر 29, 2024 -
ڈونلڈٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین کھرب پتی صدر قرار
نومبر 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔