چیمپئنزٹرافی:پاکستان نےبھارت کوجیت کیلئے242رنزکاہدف دیدیا

0
1

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےپانچویں اورہائی ولٹیج میچ میں پاکستان نےبھارت کوجیت کےلئے242رنزکاہدف دےدیا۔

دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے49.4اوورزمیں 241رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازامام الحق اوربابراعظم نےکیا۔پاکستان کوپہلانقصان مایاناز بلےباز بابراعظم کی صورت میں اٹھاناپڑاجب وہ 41کے مجموعے پر23رنز بناکرہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے،پھرسعودشکیل میدان میں آئےمگرکچھ ہی دیربعدامام الحق بھی رن آؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے، امام الحق 10 رنز بناکر47کےمجموعےپر رن آؤٹ ہوئے۔

پھرقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان اورسعودشکیل نےمیدان سنبھالا۔دونوں ذمہ دارانہ  نےکھیل کامظاہرہ کیا، دونوں نےٹیم کواچھاسکورفراہم کیا،قومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان 151کے مجموعےپر 46رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرسلمان علی آغا گراؤنڈمیں آئے۔سعودشکیل بھی159کے مجموعے پر62رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔

طیب طاہر کریزپر آئےلیکن وہ ناکام رہےصرف 4سکوربناکر 165کے مجموعے پرآؤٹ ہوکرواپس پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ گراؤنڈمیں آئے۔سلمان علی آغا19رنزبناکر200کےمجموعےپروکٹ گنوابیٹھے ،پھر شاہین آفریدی کریزپرآئے جوکےآتےساتھ ہی بغیرکھاتہ کھولے صفر سکور پر200کے مجموعے پرآؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پھرنسیم شاہ کریزپروہ بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکے صرف 14سکور بناکر 222 کے مجموعےپرآؤٹ ہوگئے،ان کےآؤٹ ہونےکےبعدحارث رؤف گراؤنڈمیں آئےوہ بھی زیادہ کامیاب نہ ہوئے صرف 8رنز بناکر241کےمجموعےپرآؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سےخوشدل شاہ آخری کھلاڑی آؤٹ ہوئےجوکہ 38رنزکی شانداراننگرکھیل کرپویلین لوٹ گئے۔جبکہ ابرارناٹ آؤٹ رہے۔

ٹاس:
قبل ازیں پاکستان ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ ہمارےلئےبہت اہم میچ ہے کوشش کرینگےاچھاکھیلیں ،کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سےاچھےسےواقف ہیں ،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہےفخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیاگیا۔
اس موقع پربھارتی کپتان روہت شرماکاکہناتھاکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،بنگلہ دیش کیخلاف بھی ہدف حاصل کرناآسان نہیں تھا۔ٹاس ہارنا کوئی مسئلہ نہیں بطور ٹیم کھیلیں گے، بھارٹی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کا سکواڈ:
پاکستانی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بھارت کا سکواڈ:
انڈیا کی ٹیم میں کپتان روہت شرما،شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکثر پٹیل، کے ایل راہول، ہارڈک پانڈیا، روندرا جدیجا، ہرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply