چیمپئنزٹرافی:شائقین کرکٹ کیلئےمایوس کن خبر،پاکستان کاسفراختتام پذیرہوگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی میں پاکستانی شائقین کےلئے مایوس کن خبر،قومی ٹیم کاچیمپئنزٹرافی میں سفرشروع ہوتےہی اختتام پذیرہوگیا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کابخاراب پاکستانیوں پرختم ہونےلگاکیونکہ قومی ٹیم نے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈکےہاتھوں شکست کےبعدبھارت سےبھی جیت نہ سکی۔ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرشائقین میں غم وغصہ پایاجانےلگا۔
پاکستان کاچیمپئنزٹرافی میں سفراس وقت اختتام پذیرہواجب راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔
سہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین کرکٹ، کرکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے تو مطالبہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کی ورلڈکپ 2027 میں بہتر کارکردگی کے لیے 6 کھلاڑیوں کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں پولیو وائرس پھر سر اٹھا لیا
جون 3, 2024 -
جہلم : بکریوں کے درمیان حسن کا مقابلہ
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔