چیمپئنزٹرافی:بنگلہ دیش کوشکست دیکرنیوزی لینڈنےسیمی فانئل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
75

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سےشکست دےکرسیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
راولپنڈی کےسٹیڈیم میں کھیلئے گئےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈاوربنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔بنگلہ دیش نےپہلے کھیلتےہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈنے 5وکٹوں کےنقصان پر46.1 اوورز میں 237رنزکاہدف حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈکی جانب سے ٹام لیتھم 55، ڈیوون کانوے 30، کین ولیمسن 5 رنزبناجبکہ ول ینگ بغیرکھاتہ کھولےپویلین واپس لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے رچن رویندرا 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گلین فلپس 21 اور مائیکل بریسویل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان ، ناہید رانا اور رشاد حسین نے 1، 1 کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
بنگلہ دیش کی جانب سےاننگزکاآغازتنزید حسن نےکیاوہ 45کےمجموعے پر 24 رنز بناکرپویلین لوٹ گئےپھرمہدی حسن میرازبھی زیادہ دیرکریزپرٹھہرنہ سکےوہ بھی 13رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
بنگلہ دیش کی طرف سےپانچویں نمبرپرآؤٹ ہونےوالے محمود اللہ ہےجوکہ 118 کےمجموعےپرآؤٹ ہوگئے۔پھر کپتان نجم الحسن شانتو نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نےٹیم کواچھاسکورفراہم کیابلاآخروہ بھی 163کےمجموعے پر 77 رنز بناکروکٹ گنوابیٹھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سےجاکر علی اوررشاد حسین کریزپرموجودہیں۔پھررشاد حسین 196کے مجموعے پر26رنزبناکرپویلین لوٹ گئےاُن کےبعد تسکین احمدمیدان میں آئے۔پھرجاکرعلی 45رنزبناکرآؤٹ ہوئےپھرتسکین احمدمیدان میں آئےجبکہ دوسری جانب سےرشادحسین 26رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پھرمستفیض الرحمان گراؤنڈمیں آئےتوتسکین احمد10سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔ ناہید رانااورمستفیض الرحمان ناٹ آؤٹ لوٹے۔بنگلہ دیش نےمقررہ 50اوورزمیں 236رنزبنائے۔
ٹاس:

قبل ازیں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈکےکپتان مچل سینٹنر نےٹاس جیت کربنگلہ دیش کوپہلےبیٹنگ کرنےکی دعوت دی تھی ۔
بنگلا دیش کی جانب سے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ محمود اللہ اور ناہید رانا کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ تنظیم حسن اور سومیا سرکار کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈنےبھی دوتبدیلیاں کی ہیں،جس میں ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا گیاہے۔
بنگلا دیش الیون:
تنزید حسن، نجم الحسن شانتو (کپتان)، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ، جاکر علی، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور ناہید راناٹیم کاحصہ ہیں۔
نیوزی لینڈٹیم :
مچل سینٹنر (کپتان)،ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ٹام لیتھم، رچن رویندرا، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، ول او رورک اور کائل جیمیسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سےشکست دی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply