
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےجارہےچیمپئنزٹرافی کےپہلےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےنیوزی لینڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ میچ کادباؤنہیں لیں گے،چیمپئنزٹرافی ایک بڑاٹورنامنٹ ہے،ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑاپریشرتورہےگا،حارث رؤف فٹ ہیں،ٹرائی سیریزمیں جوغلطیاں ہوئیں،ان پرقابوپائیں گے،ٹرائی سیریزسےبہت کچھ سیکھا۔
نیوزی لینڈکےکپتان مچل سینٹزکاکہناتھاکہ کیوی ٹیم کےکمبونیشن سےمطمئن ہیں،میچ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں، کراچی سٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔
قومی سکواڈ:
پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
کیوی ٹیم:
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کانووے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسیول، میٹ ہنری، نیتھن سمتھ اور ول اوررکی شامل ہیں۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگاایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:انگلینڈکاآسٹریلیاکو352رنزکاہدف
فروری 22, 2025چیمپئنزٹرافی کابڑاٹاکرا،پاک بھارت میچ ایک دن کی دوری پر
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔