چیمپئنزٹرافی میں ناکامی :آسٹریلیاکےاہم کھلاڑی کاریٹائرمنٹ کااعلان

0
10

چیمپئنزٹرافی میں ناکامی پرآسٹریلیاکےاہم کھلاڑی اسٹیواسمتھ نےون ڈےکرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔
چیمپئنزٹرافی میں اسٹیواسمتھ نےپیٹ کمزکی غیرموجودگی میں کپتانی کی تھی، چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیاکوسیمی فائنل میں بھارت سےشکست ہوئی،اسٹیواسمتھ نےمیچ کےبعدساتھی کھلاڑیوں کوفوری ریٹائرمنٹ کابتایا۔
ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری اپنی ریٹائرمنٹ کا بتایا تاہم اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

Leave a reply