چیمپئنزٹرافی :پی سی بی کابارش سےمتاثرمیچوں کےٹکٹوں کی رقم کی واپسی کااعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو میچز بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں۔ اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے۔
ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
خریداری کے ثبوت کے طور پر اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کریں۔ خریدار کو رقم کی واپسی کا دعویٰ کرنے کے لیے ذاتی طور پرٹی سی ایس آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گرین پاسپورٹ تنزلی کاشکار:دنیابھر102ویں پوزیشن پر
نومبر 13, 2024 -
اداکارشفقت چیمہ کی شدیدعلالت کی خبرجھوٹی ہے،بیٹےکی وضاحت
اکتوبر 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔