چیمپئنزٹرافی کامیلہ سجنےکوتیار،انگلینڈکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

0
16

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کامیلہ سجنےکوتیار،انگلینڈکرکٹ ٹیم ایونٹ میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ گئی۔
کپتان جاس بٹلرکی قیادت میں انگلینڈکرکٹ ٹیم لاہورپہنچی ،انگلینڈکرکٹ ٹیم کاکھلاڑیوں اورسٹاف سمیت 31رکنی دستہ لاہورپہنچا۔ہیڈکوچ برینڈن مکیلم اورمینججنگ ڈائریکٹررابریٹ بھی ٹیم کےہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
انگلینڈکرکٹ ٹیم اپنےگروپ میچ لاہوراورکراچی میں کھیلےگی،ایونٹ میں انگلینڈکرکٹ ٹیم کاپہلامیچ روایتی حریف آسٹریلیاکےساتھ ہوگاجوکہ 22فروری کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے،انگلینڈکادوسرامیچ افغانستان کےخلاف26فروری کولاہورمیں ہی ہوگا۔جبکہ انگلینڈتیسرامیچ یکم مارچ کوجنوبی افریقہ کےخلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلےگی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ایونٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply