چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کافیصلہ آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی بورڈ میٹنگ میں ہوگا۔
چیمپنئزٹرافی جیسےمیگاایونٹ کوبھی بھارت نےمتنازعہ بنادیابھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سےپاکستان میں ہونےوالی آئی سی سی چیمپنئزٹرافی کاشیڈول ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اعلان نہیں کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے اس حوالےسے آج بورڈمیٹنگ کاورچوئل اجلاس طلب کیاہےجس میں پاکستان کرکٹ بورڈنےپہلےہی آئی سی سی کو اپنے موقف سےآگاہ بھی کیاہے۔
پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکاہے۔
بھارت کے پاکستان آنے سے انکار نے معاملہ اُلجھا رکھا ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ:
خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے آئی سی سی نے آج 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلائی ہے، آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی آئندہ سال2025کےماہ فروری اورمارچ میں پاکستان میں شیڈول تھی ۔
پہلاٹی ٹوئنٹی:پاکستان کوجنوبی افریقہ کےہاتھوں شکست
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعلیٰ کےپی اگرگالی دےتووہ اپناکام نہیں کررہا،بلاول بھٹو
ستمبر 11, 2024 -
سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کب پاکستان لائی جائے گی؟
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔