چیمپئنز ٹرافی2025 :پاکستان نے شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا

0
38

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی2025 کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا۔

یچز کہاں کھیلے جائیں گے؟۔۔۔ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے آئندہ برس پاکستان میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھیج دیا۔

شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی،جبکہ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 7 میچ لاہور میں ہوں گے۔ کراچی کا نیشنل سٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔

کراچی میں مجموعی طور پر 3 میچز ہوں گے، راولپنڈی ایک سیمی فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم،لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی جگہ جدید کارپوریٹ باکسسز بنائے جائیں گے، پوری بلڈنگ کو نہیں گرایا جائے گا، کیونکہ ڈریسنگ روم حال ہی میں بنے ہیں،

اس لیے وہ اپنی جگہ موجود ہوں گے، فضل محمود اور عمران خان انکلوژر میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور موجودہ انکلوژر کے پیچھے سے انکلوژر کو مزید اونچا کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور پنڈی سٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور سکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔

Leave a reply