چین:بارشوں سےتباہی:30افرادہلاک،متعددلاپتا

0
45

چین کےوسطی علاقےمیں چندروزسےہونےوالی موسلادھاربارشوں نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں تقریبا30افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ متعددافرادلاپتاہوگئے۔
حال ہی میں آنےوالاسمندری طوفان’گیمی‘جوگزشتہ ہفتےچین کےساحل سےٹکرایاتھا۔اس کےبعدچین میں طوفانی بارشیں شروع ہوگئیں جس سےسیلابی صورتحال پیداہونےسےتقریبا30افرادہلاک اورمتعددافرالاپتاہوگےجبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعدادبےگھرہوگئی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 645ملی میٹربارش ریکا رڈکی گئی جس کےبعد11ہزارافرادکوزکسنگ شہرسےمحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔
طوفانی بارش کےباعث سیلابی صورتحال کی وجہ سےزکسنگ کےعلاقےکوملانےوالی مختلف سڑکیں اورپُل سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ بجلی کی فراہمی اور مواصلات کا بنیادی ڈھانچہ بھی متاثر ہوا ہے۔

Leave a reply