چینی الیکٹرک کار ساز کمپنیBYD کی نئی انقلابی بیٹری والی گاڑی متعارف

0
50

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی بی وائی ڈی کی نئی بیٹری والی گاڑی متعارف، صرف پانچ منٹ میں 400 کلومیٹر تک کی چارجنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کمپنی کے بانی وانگ چوانفو، جنہیں ”چین کا ایلون مسک“ بھی کہا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ ان کی جدید گاڑیاں ایک میگاواٹ بجلی حاصل کر سکیں گی، جس سے چارجنگ کے دوران صارفین کی بے چینی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔کمپنی کی اولین گاڑیاں، جو اس تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی، وہ ہان ایل سیڈان اور ٹانگ ایل ایس یو وی ہوں گی۔
اس میگاواٹ چارجنگ کے ساتھ، بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ چارجنگ کا وقت پیٹرول بھرنے جتنا تیز ہو جائے گا۔بیٹری کی 10C ریٹنگ کا مطلب ہے کہ یہ صرف چھ منٹ میں مکمل چارج ہو سکتی ہے اور ہر سیکنڈ میں تقریباً 2 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے۔
بی وائی ڈی کے مطابق کمپنی نے اپنی نئی بیٹری کے اندرونی مزاحمت کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے یہ اب تک کی تیز ترین چارجنگ صلاحیت رکھنے والی پروڈکشن گاڑی بن گئی ہے، اس مقصد کیلئے ایک نئی جنریشن کی سلیکون کاربائیڈ پاور چپس تیار کی گئی ہیں، جو زیادہ وولٹیج سٹورکرنےکے قابل ہیں۔
بی وائی ڈی نے چین بھر میں چار ہزارمیگاواٹ فلیش چارجنگ سٹیشنز لگانے کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ اس نئی ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیساتھ سفری سہولیات کو حاصل کیا جا سکے۔

Leave a reply