چینی صدرکیساتھ ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری،سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ٹرمپ

0
3

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بڑا دعویٰ کیاہےکہ چینی صدر کے ساتھ ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت ٹک ٹاک پر سخت نگرانی رکھی جائے گی اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ اس ڈیل کے تحت امریکہ کوفیس کی مد میں کتنی رقم حاصل ہوگی، یہ ابھی طے نہیں ہوا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی چینی صدر سے ملاقات کے دوران غزہ اور روس،یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے چین مثبت کردار ادا کرے گا۔ یہ جنگ کچھ لوگوں کے لیے منافع کا ذریعہ بن چکی ہے، ہمارا دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ بگرام ایئربیس پر امریکی فوج کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے افغان حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکا کو بگرام ایئربیس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔روس کی جانب سے مبینہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔
مزید برآں ٹرمپ نے غیر ملکی ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا۔
ان کے مطابق بعض کمپنیوں کو ویزا کے لیے اضافی فیس ادا کرنی ہوگی، جب کہ کچھ صورتوں میں ایچ ون بی ویزے کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے گولڈ کارڈ کے لیے بھی ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Leave a reply