چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاومئی نے ماہانہ سیلز میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
شاومئی نے ماہانہ سیلز میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاومئی نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں دنیا کے نمبر ون سمارٹ فون برانڈ ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق چینی ٹیک کمپنی شاومئی نے اگست 2024 میں سمارٹ فون کی عالمی فروخت میں ایپل کومات دیدی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب شاومئی نے اگست 2021 کے بعد سے اس بار بھی فلیٹ سیلز برقرار رکھنے کے باوجود دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ پہلے نمبر پر سام سنگ ہے۔
کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق سمارٹ فون 360 ماہانہ ٹریکر نے شاومئی کو اس سال تیزی سے ترقی کرنیوالے سمارٹ فون برانڈز میں سے ایک کے طور پر نشان زد کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق شاومئی کی ترقی لاطینی امریکا میں کامیاب پروموشنز سے ہوئی ہے، جس سے اس کی دیگر اہم مارکیٹوں میں مندی کو دور کرنے میں مدد ملی اور آج وہ دنیا کی نمبر ون کمپنی بن چکی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا بھر میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوتی ہے؟
جولائی 24, 2024 -
یوکرین کی جانب سےروس پرامریکی میزائل حملہ،ٹرمپ برس پڑے
دسمبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔