چین :سمندری آثار قدیمہ کے میوزیم کی تعمیر کا اعلان

0
48

چین نے سمندری آثار قدیمہ کے عجائب گھر کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

میوزیم میں پانی کے اندر موجود نایاب ثقافتی آثار کو مستقل طور پر رکھا جائے گا۔ چین نے رواں سال شان ڈونگ صوبے کے مشرقی ساحلی شہر چھنگ داؤ میں سمندری آثار قدیمہ کے قومی عجائب گھر کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی حکام کے مطابق میوزیم چھنگ دا اوشینٹیک ویلی میں تعمیر کیا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق 26 ہزار مربع میٹر کے مجموعی تعمیراتی رقبے کے ساتھ یہ منصوبہ 29 ہزار 333 مربع میٹر پر محیط ہو گا۔

چھنگ دا اوشینٹیک ویلی کے انتظامی بیورو کے مطابق ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا میوزیم چین کی سمندری آثار قدیمہ کی تاریخ، کامیابیوں اور قدیم سمندری تہذیب کو پیش کرے گا، جس سےناصرف سمندری علوم کے سکالرز کے معلومات میں اضافہ ہو گا، بلکہ سمندری و ساحلی سیاحت میں بھی اضافہ ہو گا۔

Leave a reply