چین میں کمرشل فلائنگ ٹیکسی، مسافر ڈرون چلانے کالائسنس جاری

چین میں کمرشل فلائنگ ٹیکسی، مسافر ڈرون چلانے کالائسنس جاری ، چین میں 2 کمپنیوں کو خود مختار مسافر ڈرون چلانے کالائسنس جاری کردیا گیا۔
چین میں کمرشل فلائنگ ٹیکسی انڈسٹری کی جانب بڑا قدم اٹھالیاگیا۔ چینی ریگولیٹرز نے 2 کمپنیوں کو خود مختار مسافر ڈرون چلانے کالائسنس جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق چین نے حالیہ مہینوں میں کم اونچائی( low altitude )معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں، جس میں ڈیلیوری ڈرون سے لیکربلمپس( blimps )اور فلائنگ کاروں تک کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ ایک چینی کمپنی ای ہینگ ان کارپوریشن نے ہی 2016 میں دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کیا تھا، جسے ای ہینگ 184 کا نام دیا گیا تھا۔ چین میں تیار کیے گئے ای ہینگ 184ڈرون میں فی الحال صرف ایک مسافر ہی سفر کرسکے گا، جسے باآسانی آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔