چین کونہیں امریکہ کودنیاکی قیادت کرنی ہے،جوبائیڈن

0
19

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ چین کونہیں امریکہ کودنیاکی قیادت کرنی ہے،یوکرین اب بھی آزاد ہے،ہم چین کےساتھ مقابلےمیں آگےنکل گئے۔
امریکی صدرجوبائیڈن کااوول آفس میں قوم سےالوداعی خطاب میں کہناتھاکہ ملک کی خدمت کرنامیری زندگی کااعزازرہاہے،میرے4سالہ دورمیں جمہوریت مضبوط ہوئی،ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کیلئےدعاگوہوں،امریکہ میں لاکھوں لوگوں کوروزگاردئیے،ہم نےاپنےبچوں،خاندانوں اورجمہوریت کی حفاظت کرنی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ چندلوگوں کےپاس دولت جمع ہوناجمہوریت کوخطرہ ہے ،سوشل میڈیاپراطلاعات کی جانچ پڑتال نہیں ہوتی،امریکہ کےخیال پریقین رکھنےکامطلب جمہوری اداروں پریقین رکھناہے،کسی بھی صدرکوجرائم پراستثنیٰ حاصل نہیں ہوناچاہئے،میری کامیابیوں کےمکمل اثرکومحسوس کرنےمیں وقت لگےگا،میں نےجوبیج لگائےہیں ان کااثردہائیوں تک محسوس کیاجائےگا ۔
جوبائیڈن کاکہناتھاکہ چین کونہیں امریکہ کودنیاکی قیادت کرنی ہے ،یوکرین اب بھی آزادہے،ہم چین کےساتھ مقابلےمیں آگےنکل گئے،چیک اینڈبیلنس کےنظام نےہماری جمہوریت کوبرقراررکھا،چندامیرآدمیوں کے ہاتھوں میں طاقت آجانےسےفکرمندہوں،ادویات کی قیمتوں میں کمی ،بندوق سےتحفظ کے لئے قوانین پاس کئے،میری انتظامیہ نےنیٹوکےاتحادکومضبوط کیا،سوشل میڈیاپلیٹ فارمزپرغلط معلومات پرتشویش ہے، مصنوعی ذہانت کےبارےمیں فکرمند ہوں ،یہ ہمارےملک کےلئےبھی خطرہ بن سکتی ہے،گمراہ کن معلومات سےطاقت کےغلط استعمال کوممکن بنایاجارہاہے۔

Leave a reply