چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک اور بہترین اور کارآمد فیچر متعارف

0
6

اوپن اے آئی کے صارفین کیلئے خوشخبری، چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک اور بہترین اور کارآمد فیچر کا اضافہ کر دیا گیا۔
اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جینس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں کچھ عرصے قبل ڈیپ ریسرچ فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ہر طرح کی پیچیدہ رپورٹس کو تیار کرسکتے ہیں۔اب اوپن اے آئی کی جانب سے ڈیپ ریسرچ فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اورصارفین ان رپورٹس کو فل فارمیٹ پی ڈی ایف کی شکل میں امپورٹ کرسکیں گے۔
بظاہر تو یہ ایک چھوٹی اپ ڈیٹ ہے، مگر ڈیپ ریسرچ فیچر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے یہ ایک بہت اہم پیشرفت ہے۔اس سے قبل صارفین کو اپنی رپورٹس کیلئے چیٹ جی پی ٹی لنکس یا سکرین شاٹس دیگر افراد سے شیئر کرنا پڑتے تھے۔اس فیچر کا استعمال بھی نہایت آسان ہے۔
جب صارفین ڈیپ ریسرچ رپورٹ بناتے ہیں تو اس کے بعد پیج کے اوپر موجود شیئر آئیکون پر کلک کرنے سے وہاں شیئر لنک بٹن کے ساتھ ڈاؤن لوڈ ایز پی ڈی ایف بٹن بھی نظر آئے گا، اس پر کلک کرکے صارفین مکمل پی ڈی ایف فائل حاصل کرسکیں گے۔
فی الحال یہ فیچر ابھی چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم یا پرو سبسکرپشن پلان استعمال کرنیوالے صارفین کو دستیاب ہے اور اس سروس کو مفت استعمال کرنیوالوں کو اس تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔

Leave a reply