چیٹ جی پی ٹی کا ایک اور بہترین فیچر مفت صارفین کو دستیاب

0
8

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کیلئے خوشخبری،چیٹ جی پی ٹی کا ایک اور بہترین فیچر مفت صارفین کو دستیاب،چیٹ جی پی ٹی کا میموری فیچر اب اس اے آئی چیٹ بوٹ کو مفت استعمال کرنیوالوں کیلئے بھی دستیاب ہوگا۔
اگر آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے چیٹ کرتے ہیں تو وہ آپ کی باتوں کو میموری یا یوں کہہ لیں کہ یادداشت میں محفوظ کرلے گا۔ اوپن اے آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ کو مفت استعمال کرنیوالے بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیٹ جی پی ٹی پہلے ہی ہزاروں ٹوکنز یا آپ کے انفرادی سوالات کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، مگر میموری فیچر کی بدولت یہ اے آئی چیٹ بوٹ پرانے میسجز سے زیادہ تفصیلات کو استعمال کرسکے گا۔
مثال کے طور پر آپ اے آئی چیٹ بوٹ کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کا خاندان 4 افراد پر مشتمل ہے اور وہ اس تفصیل کو اس وقت یاد رکھے گا جب آپ اس سے کھانے کی ترکیب پوچھیں گے۔
اوپن اے آئی کے مطابق آپ جتنا زیادہ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کریں گے، وہ اتنی زیادہ کارآمد بنتی جائے گی، نئی بات چیت کی بنیاد ان باتوں پر ہوگی، جو آپ اس سے ماضی میں کرچکے ہوں گے، اس طرح وقت کے ساتھ یہ فیچر مزید بہتر ہو جائے گا۔البتہ مفت صارفین اس میموری فیچر کا لائٹ ویٹ ورژن استعمال کر سکیں گے۔

Leave a reply