
چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ ریکارڈ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے۔
اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جو مارچ میں 50 کروڑ تھی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی کی سالانہ ترقی میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔یہ اعداد و شمار چیٹ جی پی ٹی کی تمام مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات یعنی فری، پلس، پرو، انٹرپرائز، ٹیم اور ایجو پر مشتمل ہیں۔
کمپنی کے مطابق اب روزانہ صارفین کی جانب سے 3 ارب سے زائد پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت ترقی کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے، جو اس وقت 2.5 گنا تھی۔
چیٹ جی پی ٹی کے پروڈکٹ نائب صدر نِک ٹرلی نے کہا کہ ہر روز لوگ اور ٹیمیں سیکھ رہے ہیں، تخلیق کر رہے ہیں اور مشکل مسائل کا حل نکال رہے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق کاروباری صارفین کی تعداد 5 کروڑ ہو چکی ہے، جو جون میں 3 کروڑ تھی۔ تعلیمی اداروں اور کمپنیوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔تاہم اب بھی چیٹ جی پی ٹی کو گوگل کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سروسز سے مقابلے میں کافی فاصلہ طے کرنا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔