
چیٹ جی پی ٹی کے ایک اور فیچر نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا۔نئی اپ ڈیٹ کے بعد مصنوعی ذہانت کےپلیٹ فارم کی مدد سے صارفین اب خریداری بھی کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچر شامل کر دیے۔کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائےگئےسرچ فیچرز میں شامل کی گئیں ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کیلئے مقابلے کی فضا کو مزید بڑھا رہا ہے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس میں سب سے اہم شاپنگ فیچر ہے، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اشیاء کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور موازنہ کرنے کے بعد براہ راست چیٹ جی پی ٹی سے خرید سکتے ہیں۔
اوپن اے آئی نے یہ بات واضح کی ہے کہ نتائج میں سامنے آنے والی اشیاء اشتہارات نہیں ہوں گی، بلکہ ان کا خودبخود انتخاب کیا گیا ہے۔یہ شاپنگ فیچرز چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔