ڈالرکی اُنچی اُڑان،روپیہ گراوٹ کاشکار

0
36

انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں آج پھراضافہ ہونے سے روپیہ  مزید گراوٹ کاشکارہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.70 روپے سے بڑھ کر 278.77 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 95 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,890 جبکہ کم ترین سطح 78,488 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply