
انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں آج پھراضافہ ہونے سے روپیہ مزید گراوٹ کاشکارہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.70 روپے سے بڑھ کر 278.77 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 95 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,890 جبکہ کم ترین سطح 78,488 پوائنٹس رہی ۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدالت: حسن اور حسین نواز کو آج سرنڈر کرنے کا حکم
مارچ 14, 2024 -
اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے
اپریل 8, 2025 -
لاہورشہراورگردونواح میں موسلادھاربارش،جل تھل ایک ہوگیا
جولائی 10, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














