ڈالرکی قیمت میں پھرکمی

0
29

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک بارپھرکمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر ڈالر5پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.79 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 620 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،173کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 208 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 44 کروڑ 5 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,520 جبکہ کم ترین سطح 85,539 پوائنٹس رہی۔

Leave a reply