ڈاکوؤں کےسامنےپولیس ناکام:24گھنٹوں میں وارداتوں کےانبار

0
69

ڈاکوئوں لٹیروں نے لاہور پولیس کی ناک میں دم کردیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 484وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 13گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 38افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ،ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر38شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 4 شہریوں سے موٹرسائیکلیں،3 شہریوں سے دیگر وہیکل اور نقدی چھین لی،69موٹرسائیکلیں چوری اور متفرق چوری کی319 ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔

Leave a reply