ڈاکٹرذاکرنائیک کوجامعہ کراچی نےپی ایچ ڈی کی سندسےنوازدیا
معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کوجامعہ کراچی نےپی ایچ ڈی کی اعزازی سندسےعطاکردی۔
گزشتہ روزاس حوالےسےکراچی گورنرہاؤس میں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیاگیاجس میں جامعہ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے گورنرسندھ وچانسلرجامعہ کراچی کامران ٹیسوری کاکہناتھاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مسلم دنیا میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں لیکچر دیےاورکئی مناظرے ریکارڈ کرائے، مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔
کامران ٹیسوری کامزیدکہناتھاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کی خدمات پر اعزازی ڈگری دی گئی، انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔