ڈاکٹر بننے کے خواہشمندطلبا کیلئےایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ بینک متعارف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بڑا اقدام ، ایم ڈی کیٹ کیلئے سوالنامہ بینک متعارف کروادیا، جو ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنے تمام معاملات کو بتدریج ڈیجیٹلائز کر رہا ہے ۔
پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کے مطابق ادارے کے نظام کو ٹیکنالوجی بیسڈ پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جا رہا ہے، تاکہ طالبعلموں کی رجسٹریشن، مانیٹرنگ اور کالج انسپکشن جیسے کلیدی عمل میں انسانی مداخلت کو کم کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کے مطابق طلبا کی رجسٹریشن اور نگرانی کونسل کے ذمہ ہوگی، تاہم پرچہ تیار کرنے، امتحان لینے اور اس کی مارکنگ کا عمل سرکاری جامعات انجام دیں گی ،تاکہ غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے، نیا تیار کردہ ایم ڈی کیٹ سوالنامہ بینک ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے، جس پر تمام صوبوں نے اتفاق کیا ہے، اس سے غلطیوں میں کمی اور علاقائی خدشات کا ازالہ ہوگا، جبکہ طلبا کو یکساں معیار پر ایم ڈی کیٹ کی تیاری کا موقع ملے گا۔