پاکستان کے نمبرون انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکورپاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ سوشل میڈیا پیج پر ایک کروڑ فالوورز، سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورک پر ماہانہ ڈیڑھ ارب ویوز کا ہدف حاصل کرلیا۔ سی ای او ڈسکورپاکستان ڈاکٹرقیصر رفیق نے ڈسکورپاکستان کی نشریات کو پسند کرنے پر کروڑوں فالوورز اور ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔
ڈسکورپاکستان کا اعزاز،ماہانہ 1.5 بلین ڈیجیٹل ویوزکا ہدف حاصل کرلیا پاکستان کے نمبر ون انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکورپاکستان نے ایک اور شاندار ہدف حاصل کرلیا ہے، ڈسکورپاکستان کے سوشل میڈیا پیج فیس بک کے فالورز کی تعداد مختصر عرصہ میں دس ملین یعنی ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ ڈسکورپاکستان سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل کے مجموعی طورپرایک ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈیجیٹل ویوزآرہے ہیں۔ ڈسکورپاکستان کے سی ای او ڈاکٹرقیصر رفیق نے ایک تقریب میں اپنی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ فالوورز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈسکورپاکستان ٹی وی کے سوشل میڈیا پیچ پر دس ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز اور ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈیجیٹل فالوورز کا ہدف حاصل کرنے پر ٹیم ڈسکور نے سی ای او ڈاکٹرقیصر رفیق کے ہمراہ تقریب کا اہتمام کیا۔ سی ای او ڈاکٹرقیصر رفیق نے کیک کاٹ کر ٹیم کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پرڈسکورپاکستان کے ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ پروگرامنگ مختار احمد ، ڈیجیٹل ہیڈ محمد ذیشان، تمام شعبوں کے ایچ او ڈیز اور ٹیم ممبران موجود تھے۔
ڈاکٹرقیصر رفیق نے تمام ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور دنیا بھر کے فالورز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب ڈسکورپاکستان کا ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان کا تیز ترین گروئنگ میڈیا بن چکا ہے۔
ڈیجیٹل ہیڈ محمد ذیشان نے بھی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیابی کے مراحل کے بارے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اس وقت انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکور پاکستان اور اسکے سوشل میڈیا پلیٹ کے ایک ماہ کے اوسط ڈیجیٹل ویوز ایک اعشاریہ پانچ بلین یعنی ڈیڑھ ارب تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ تمام سوشل میڈیا کے مجوعی فالورز اور سبسکرائبر کی تعدا ایک کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اب ڈسکورپاکستان میڈیا پاکستان کا تیز ترین گروئنگ میڈیا بن چکا ہے، جو سب سے پیارا پاکستان کے سلوگن کے تحت اپنے وطن کا سافٹ امیج بلند کرنے اور کروڑوں فالوورز اور ناظرین کو پاکستان اور دنیا بھر کے بارے میں معلومات افزا وڈیوز اور پروگرام پیش کررہا ہے۔
مذاکراتی کمیٹیوں کامعاملہ:سپیکرکابڑافیصلہ
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |