ڈکی بھائی کی گرفتاری،رجب بٹ بھی یوٹیوبرکےحق میں بول پڑے

0
2

یوٹیوبررجب بٹ بھی سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری کےخلاف بول پڑے۔
سوشل میڈیاسےشہرت حاصل کرنےوالےسعدالرحمان عرف ڈکی بھائی ان دنوں قانون کی گرفت میں ہیں۔اُن کوجوئےکی ایپ پرموٹ کرنےکےالزم میں قانون نافذکرنےوالےاداروں نےگرفتارکیاہے۔ انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
مشکل کی گھڑی میں ڈکی بھائی کےاکثردوست جب اُن کاساتھ چھوڑگئے تو یوٹیوبر کےپرانےدوست ر جب بٹ اُن کےحق میں بول پڑے۔
رجب بٹ نے سوشل میڈیاپراپنےایک ویڈیوپیغام کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا لیکن قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کے پاس بیٹنگ ایپ کے لوگو والی جرسیاں تھیں جب قومی ٹیلی ویژن پر اشتہارات چل رہے تھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایجنسیاں بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں لگ رہی؟ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو اور ایجنسیاں انہیں صرف اس لیے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے۔
انہوں نے ڈکی اور اس کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا جو ان مشکلات سے گزر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ رجب بٹ اکثروبیشترخودبھی تنازعات کاشکاررہتےہیں،جس کی وجہ سےآج کل وہ خودبھی بیرون ملک میں موجودہیں۔

Leave a reply