ڈیرہ اسماعیل خان،ٹرک کی کارکوٹکر،5افرادجاں بحق

0
4

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی کارکوٹکرکےنتیجےمیں 5افرادجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےپہاڑپورمیں کاراورٹرک میں تصادم کےنتیجےمیں 5افرادجان کی بازی ہارگئے،جاں بحق افرادمیں ایک خاتون اوربہن بھائی شامل ہیں،جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیوذرائع کاکہناہےکہ حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوہسپتال منتقل کیاگیا۔
مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔

Leave a reply