ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس

0
109

اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے ونگ کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں آئی ٹی بیسڈ اصلاحات ناگزیر، نئے دورکا آغاز کرنا ہوگا۔

ایل ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشںز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی تمام منظور شدہ زیر تعمیر بلڈنگ پر بورڈ نصب کرنے کی ہدایت، بورڈ پر بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلقہ تفصیلات درج کی جائیں۔

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں زیر تعمیر املاک پر بغیر ایس او پیز کے ملبہ نہیں ہونا چاہیے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر تعمیر املاک کو جیو ٹیگ کرنے کی ہدایت۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات پر مبنی ایکشن پلان بنانے کی ہدایت۔

اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز کو ریونیو جنریشن میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے ٹارگٹ مکمل کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ریونیو اور ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Leave a reply