کابینہ کمیٹی کا امتحانات میں نقل اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور تدارک کیلئے پنجاب اسمبلی میں اہم اجلاس
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر بلال یاسین نے کی، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری تعلیم سمیت سینئر افسران شریک
امتحانی عمل سے وابستہ تمام ادارے اور افراد ہوش کے ناخن لیں اور اپنا قبلہ درست کریں، لاہور سمیت متعدد اضلاع سے امتحانات میں نقل اور سنگین بے ضابطگیوں کی اطلاع افسوسناک ہے، میٹرک کے امتحانات میں پرائیویٹ نگرانوں کی تعیناتی اور کرپشن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
جس بھی امتحانی مرکز کا وزٹ کیا متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں، انتظامیہ کی سب اچھا کی رپورٹ نہیں چلے گی؛ فیلڈ میں موجود ٹیمیں تمام حقائق سامنے لا رہی ہیں۔
کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پرائیویٹ نگران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہئیں، بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کسی نرمی کے مستحق نہیں، تعلیم کے مقدس شعبے میں موجود مافیا کو لگام ڈالیں گے۔
آئیندہ امتحانات میں غلطیاں نہ دہرائی جائیں اور بہترین انتظامات یقینی بنائیں، بلال یاسین کی ہدایت، امتحانی مراکز سے گرفتار افراد کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے۔
جن امیدواروں سے زبردستی پیسے لیے گئے ان کی ریکوریاں کروائی جائیں، آئیندہ تمام امتحانات میں نقل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کروائیں، آئیندہ کمرہ امتحانات میں کیمرے لگائے جانے پر بھی غور کیا گیا۔
آئیندہ امتحانات کے حوالے سے جامع پالیسی کی تشکیل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے سفارشات طلب، سیکرٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور تعلیمی بورڈز ہے افسران کی اجلاس میں شرکت۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل نے پاس ورڈ شیئرنگ کا آپشن متعارف کرا دیا
جون 3, 2024 -
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری
مارچ 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔