پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان پیادیس کب سدھاریں گی؟تاریخ سامنےآگئی۔
اداکارہ کبریٰ خان اپنےقریبی دوست اداکارگوہررشیدکےساتھ شادی کرنےوالی ہیں جس کےبارےسوشل میڈیاپرخبریں گردش کررہی تھیں لیکن اب شادی کی تاریخ بھی منظرعام پرآگئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ کبریٰ خان اورگوہررشیدرواں سال22فروری کوشادی کےبندھن میں بندھ جائیں گے۔ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوں گے۔
اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے تاہم اب تک کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے باوجود دونوں نے ان افواہوں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ البتہ گوہر رشید اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تیاریوں اور ڈانس پریکٹس کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جو ان افواہوں کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔
اداکارہ نیلم منیرکی بارات کی تصویرکےسوشل میڈیاپرچرچے
جنوری 6, 2025اداکارہ نیلم منیررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
جنوری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جعلسازی کیس میں مجرم قرار
مئی 31, 2024 -
کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش
مئی 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔