کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا۔
چنددنوں سےسوشل میڈیاپراداکارہ کبریٰ خان کی ساتھی اداکارگوہررشیدکےساتھ شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔جس پرصارفین مختلف قسم کےتبصرےکر رہےہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان سےان کی شادی سےمتعلق سوال کیاگیاجس کےجواب میں اداکارہ کاتصدیق کرتےہوئے کہناتھاکہ جی ہاں! میری فروری میں شادی ہورہی ہے جس پر سوال کرنے والے نے کہا انشاءاللہ۔
واضح رہےکہ کچھ دن قبل گوہر رشید نے ایک مبہم ویڈیوفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات تھیں جب کہ اداکار نے اس پوسٹ میں ’میرے یار کی شادی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

Leave a reply