کبھی کبھی لگتاہےسیاست کٹھن راستوں کانام ہے،مریم نواز

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ کبھی کبھی لگتاہےسیاست کٹھن راستوں کانام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکامری کےپہلےنوازشریف کارڈیالوجی کےافتتاح کےموقع پرخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ لاہورکےعلاوہ نوازشریف کاکوئی گھرہےتووہ مری میں ہے، پورے پاکستان سےپیارہے،مری سےرشتہ بیان نہیں کرسکتی ،مری وادیوں میں پھیلا ہوا ہے،پہاڑوں میں لوگ بستےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مری کےمریضوں کوپنڈی پہنچتےپہنچتے3گھنٹےلگ جاتے ہیں،چندماہ کےاندرمری کےکارڈیک سینٹرنےکام شروع کردیا،بہت جلد راولپنڈی سےمری تک ٹرین چلائیں گے،اعلان کسی اور نےکیاتھالیکن مری کوانفرااسٹرکچرمیں نےدیا،غیرقانونی عمارتوں سےمری کاحسن خراب کرنےنہیں دوں گی،پنجاب میں خواتین کیخلاف کوئی جرم ہوگاتوآپ کونہیں چھوڑوں گی۔کبھی کبھی لگتاہےسیاست کٹھن راستوں کانام ہے۔

Leave a reply