کراچی:آزادی کاجشن منانےکیلئےبوٹ ریلی کاانعقاد

0
3

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں آزادی کاجشن منانےکےلئے بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں ایک شاندار بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سبز ہلالی پرچموں اور ملی جذبے سے سجی ہزاروں کشتیوں پر مشتمل یہ ریلی کیماڑی پورٹ سے روانہ ہوئی، جو ہاربر بریک واٹر سے گزرتی ہوئی بھٹ آئی لینڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔
ریلی میں بچوں، خواتین، بزرگوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، جنہوں نے حب الوطنی کے نعرے لگا کر قومی جوش و جذبے کو جِلا بخشی۔
بوٹ ریلی کے انعقاد کا مقصد یومِ آزادی کی اہمیت کو اُجاگر کرنا، قومی اتحاد کو فروغ دینا اور عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دینا تھا۔

Leave a reply