کراچی:دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کےتسلسل میں نشان پاکستان شوکاانعقاد

0
20

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کےتسلسل میں نشان پاکستان شوکا انعقاد کیاجائےگا۔
تینوں مسلح افواج اپنے جنگی اثاثوں کے ساتھ شریک ہوں گے،پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرزکے علاوہ پاک فضائیہ کے جنگی ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔
کراچی شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگا جبکہ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز انسداد دہشت گردی آپریشن اور پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کے پیراٹروپرز مختلف ممالک کے جھنڈوں اور سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی سے سی ویو پر جمپ کریں گے۔
یہ کراچی شو آئیڈیاز 2024 کی دفاعی نمائش کے تسلسل میں شہر کے شہریوں کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

 واضح رہےکہ سی ویو پر آج سہ پہرٹرائی سروسز کراچی شوکا انعقاد کیا جائےگا۔

Leave a reply