کراچی:عمارت گرنےکاکیس:10ملزمان عدالت میں پیش

0
3

کراچی کےعلاقےلیاری میں عمارت گرنےکےکیس میں پولیس نے10ملزمان کوعدالت میں پیش کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں لیاری میں عمارت گرنےکاکیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے دو بلڈنگ مالکان سمیت10ملزمان کوعدالت میں پیش کردیا۔
تفتیشی افسرانسپکٹرزاہدنےکہاکہ بلڈنگ کاریکارڈنہیں ملا،مزیدجسمانی ریمانڈدیا جائے ۔
ذیشان راجپرایڈووکیٹ نےکہاکہ بلڈنگ کےبوسیدہ ہونےکی شکایت ریکارڈ پر نہیں ہے۔
تفتیشی افسرانسپکٹرزاہدنےکہاکہ ملزمان سےریکارڈحاصل کرناہے۔
وکیل صفائی نےکہاکہ سیکشن آفیسرریکارڈفراہم کرنےکاذمہ دارہے،تفتیشی افسر سیکشن آفیسرسےریکارڈحاصل کرے،مزیدجسمانی ریمانڈکامطالبہ سمجھ نہیں آتا ۔
عدالت نےملزمان کامزیدریمانڈدینےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a reply