کراچی دھماکہ:چین کاپاکستان سےمکمل تحقیقات کا مطالبہ

0
35

چین نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی مکمل تحیقیات اور حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کی ہلاکت پر انہیں افسوس ہے، حکومت پاکستان فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کا حکم دے۔
‎بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں کو سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے اور چوکنا رہنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔
چینی سفارتخانےکاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے معصوم متاثرین کے لیے گہری تعزیت اور زخمیوں خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ شب روشنیوں کےشہرکراچی کےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےقریب دھماکہ کےنتیجےمیں دوچینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئےتھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات دیئے۔

Leave a reply