کراچی دھماکہ:وزیراعظم شہبازشریف کی چینی سفیرسےملاقات

0
126

وزیراعظم شہبازشریف نےاسلام آباد میں چینی سفارتخانےکادورہ کیاجہاں پرانہوں نےچینی سفیر جیانگ زی ڈانگ سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےچینی سفیرسےکراچی میں دہشتگردی کانشانہ بننے والے چینی باشندوں کےبارےمیں افسوس اوراظہارتعزیت کیا۔
ملاقات کےدوران گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے ذمہ داروں کی جلد از جلد شناخت کیلئےمکمل متحرک ہے، ذمہ داران کی شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں چینی باشندوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
شہبازشریف نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ دہشتگردی کےاس واقعےکی تحقیقیات کی وہ خودنگرانی کریں گے۔
چینی سفیر نے واقعے پر حکومت پاکستان کے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر اظہار تشکر کیا۔

Leave a reply