کراچی: سورج تیور دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ

0
88

سندھ:(پاکستان ٹوڈے) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر ہوا میں نمی کاتناسب زائد رہے گا جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

 

Leave a reply