
کراچی سےراولپنڈی جانےوالی تیزگام ایکسپریس روہڑی سٹیشن پر حادثے کا شکارہوگئی۔
تیزگام ٹرین کی ایک بوگی روہڑی سٹیشن پرٹریک سےاترگئی،جس کےباعث اپ ٹریک بندہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔
ریلوے ذرائع نے کاکہناہےکہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی سٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فوری طور پر ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی روانگی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔