کراچی :کہاں کتنی بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نےاعدادوشمارجاری کر دئیے

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نےکل صبح سےآج صبح تک ہونےوالی بارش کےاعدادوشمارجاری کردئیے۔
محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارکےمطابق روشنیوں کےشہرکراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں129.6ملی میٹرجبکہ نارتھ کراچی میں 72.2 اورکورنگی میں70.5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ڈیفنس فیز7میں 70،گلشن حدیدمیں 69ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارمیں کہاگیاکہ شہرقائدکراچی کےعلاقےپی اےایف فیصل بیس پر55جبکہ ناظم آبادمیں 54ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،اسی طرح کیماڑی میں52،سعدی ٹاؤن میں51.2ملی میٹربارش ریکارڈہوئی اورگلشن معمارمیں47.9،اورنگی ٹاؤن میں47.2ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔جبکہ ایئرپورٹ پر46.7،ایم نائن پر45ملی میٹربارش ریکارڈہوئی۔اُدھریونیورسٹی روڈپر44.4جبکہ پی اےایف سروربیس پر41ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔