کراچی میں بارش نےتباہی مچادی،10افرادجاں بحق

کراچی میں بارش نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں10افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
اربن فلڈنگ نےشہرکوندی نالوں میں تبدیل کردیاجس کےباعث بدترین ٹریفک جام رہا،شہرقائدمیں آج عام تعطیل ہے،سرکاری ونجی سکول بندہیں۔
بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے 10 افراد جان سے گئے،شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج اورکل کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہونےکاامکان ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روزہونےوالی با رش کی وجہ سےابھی تک شارع فیصل ،آئی آئی چندریگرروڈکےبعض مقامات پرپانی موجود ہے،ڈرگ روڈکاانڈرپاس اورناظم آبادکاانڈرپاس بندہے۔جبکہ ٹاورکےمقام پربرساتی پانی جمع ہےاورآئی آئی چندریگرروڈپربھی برساتی پانی موجودہے۔
بارش کی وجہ سےمختلف شاہراہوں پربرساتی پانی ابھی بھی جمع ہے،جس میں شارع فیصل پرایف ٹی سی کےقریب بھی برساتی پانی جمع اورشارع فیصل پرپی اےایف میوزیم کےقریب بھی برساتی پانی جمع اُدھر یونیورسٹی روڈ پرصفوراکےمقام پربھی بارش کاپانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامناہے۔جبکہ آرام باغ،ڈی جےسائنس کالج اوراولڈکےایم سی بلڈنگ کےقریب بھی بارش کاپانی موجود ہے۔