کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کامیابی،’را‘کانیٹ ورک پکڑاگیا

0
3

کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کانیٹ ورک پکڑلیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی کراچی نےمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کےشہربدین میں رواں سال 18مئی کوایک شہری کاقتل کیاگیا،مرحوم اپنےعلاقےمیں فلاحی کاموں کےحوالے سے جانے جاتے تھے۔
اے آئی جی آزاد خان کاکہناتھاکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا،جنہیں عینی شاہدین نےبھی دیکھا،اس واردات میں دوملزمان کو گرفتار کیاگیاجن سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ملزمان نےدوران تفتیش انکشاف کیاکہ قتل کی منصوبہ بندی بھارتی ایجنٹ نےکی جس کانام سنجے ہے۔ حملے کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے جس نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور سنجے نے اس قتل کو بیرون ملک سے ہینڈل کیا، اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔

Leave a reply