کراچی میں مزید گرمی کی پیشگوئی، شہر میں موسم رہنے کا امکان

0
58

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں موسم گرم ہوگا۔

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 20 جون کے بعد جاکر موسم میں کوئی بہتری آسکتی ہے، میدانی علاقوں میں موسم ایسا ہی رہے گا اور پری مون سون 20 جون کے بعد شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کے آخری دنوں میں پری مون سون شروع ہوگیا تھا اس لیے 20 جون کے بعد ہی پری مون سون بارش کی توقع کرسکتے ہیں لیکن جو علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں ان علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جون میں درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے، جون میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رواں ہفتےگرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے، 29 سے 31 مئی تک پارہ40 ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے اور درجہ حرارت40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ سکتا ہے، دن کےبیشتر حصے میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے، جون کے پہلےہفتےمیں درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

Leave a reply