کراچی میں 4روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کاآغازہوگیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف اورروزیرتجارت جام کمال نےنمائش میں شرکت کی،ڈی جی ڈی ای پی او میجر جنرل اسدنوازجنجوعہ بھی دفاعی نمائش میں شریک ہوئے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ نمائش میں شریک تمام مہمانوں کوخوش آمدیدکہتاہوں،دنیابھرسےآئےمندبین نمائش سےبہترین فائدہ اٹھائیں گے،نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امورپر غور ہوگا، معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے،پاکستان دنیابھرمیں قیام امن کیلئےاپنامنفردکرداراداکررہاہے،پاکستان میں سرمایہ کاری اورمشترکہ منصوبوں کیلئےبےپناہ مواقع ہیں،علاقائی امن اورسماجی واقتصادی ترقی کیلئے رابطےضروری ہیں،پاکستان مذاکرات کےذریعےمسائل کےحل کےلئے کردار اداکررہاہے،پبلک پرائیوٹ سیکٹردفاعی صنعت میں اہم کردارادا کرسکتا ہے ، آئیڈیاز2024علاقائی گیٹ وےثابت ہوگی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔